18 ستمبر 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سعید جلیلی نے کہا ہےکہ اسلامی مقدسات کی توہین کرنے والوں کو اپنی حرکت کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

ابنا: سعید جلیلی نے آج استنبول میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رسول اللہ الاعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر عوام کا غم و غصہ اسلامی بیداری کی علامت ہے اور جو لوگ اسلامی مقدسات کی توہین کرتے ہیں بڑی سنگین قیمت چکائيں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے مشترکہ دشمن ہیں اور جو انہیں نقصان پنہچانے کےلئے سازشیں کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی امت متحد ہوجائے تو مزید کامیابیاں حاصل کرسکتی ہے۔ سعید جلیلی نے یورپی یونین میں خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ کیتھیرین ایشٹن سے ملاقات و مذاکرات کے بارےمیں کہا کہ اس ملاقات میں مشترکہ نکات پرتاکید کی گئي۔ انہوں نے ان مذاکرات کو مثبت قراردیا اور کہا کہ تہران اپنے ایٹمی پروگرام کےبارے میں مذاکرات کرنے کو تیار ہے۔
.....
/169